پاکستان نمبر ون بیڈ منٹن پلیئر ماحور شہزاد کی منگنی ہو گئی۔
اولمپئین بیڈمنٹن کھلاڑی ماحور شہزاد کا میجر فیضان عالم کے ساتھ رشتہ طے ہوا ہے۔
لاہور سے جاری ایک بیان میں ماحور شہزاد کا کہنا ہے کہ شادی کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، کھیل جاری رکھوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 13 فروری کو منگنی کی تقریب کراچی میں ہوئی تھی جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی تھی۔
خیال رہے کہ ماحور شہزاد نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنی منگنی کی تقریب کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔