• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لارڈز ٹیسٹ سے 1 دن پہلے انگلش بلے بازوں کی بائیں ہاتھ کے اسپنرز پر خاص پریکٹس

— تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان جمعے سے لارڈز پر دوسرا ٹیسٹ شروع ہو رہا ہے۔ 

ہیڈنگلے لیڈز پر کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں میزبان انگلینڈ نے پاکستان کو صرف 3 دن میں اننگز اور 103 رنز سے شکست دی تھی۔ 

لیڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جہاں انگلینڈ نے 89.5 اوورز میں 409 رنز بنائے تھے، پاکستان کے 33 سالہ بائیں ہاتھ کے اسپنر علی عثمان نے 24 اوورز میں 95 رنز دے کر 5 وکٹ کی پرفارمنس پیش کی تھی۔

— تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

وہاڑی سے تعلق رکھنے والے علی عثمان کی یہ ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی 5 وکٹ کی بولنگ پرفارمنس تھی۔

لارڈز ٹیسٹ سے پہلے انگلش بیٹس مینوں نے نیٹ پریکٹس میں بائیں ہاتھ کے اسپنرز پر خاص توجہ کے ساتھ بیٹنگ کی، انگلش ٹیم مینجمنٹ نے نیٹ پریکٹس کے لیے بلخصوص بائیں ہاتھ کے اسپنرز کو بڑی تعداد میں مدعو کر رکھا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید