• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پمز اسپتال واقعے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، شعیب اختر

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال میں 15 نومولود بچوں کے جھلس کر جاں بحق ہونے کی دلخراش خبر سن کر شدید صدمہ ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں شعیب اختر نے کہا کہ یہ ایک انتہائی افسوسناک اور ناقابلِ بیان سانحہ ہے۔ اس واقعے کی سختی سے اور شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین ہو سکے اور مستقبل میں ایسا المناک واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے۔

شعیب اختر نے کہا کہ اپنے نومولود بچوں کو اس دردناک انداز میں کھونے والے تمام والدین اور اہلِ خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ اللّٰہ تعالیٰ انہیں صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید