• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنسی استحصال کا الزام، برطانوی شہزادہ اینڈریو نے ورجینیا جیوفری سے معاملہ عدالت کے باہر طے کرلیا

ورجینیا جیوفری کے مطابق جنسی استحصال کے وقت اُن کی عمر 17 برس تھی۔


برطانوی شہزادہ اینڈریو نے جنسی استحصال کا الزام لگانے والی ورجینیا جیوفری سے معاملہ عدالت کے باہر طے کرلیا۔ 

لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق شہزادہ اینڈریو نے عدالتی کارروائی اور جگ ہنسائی سے بچنے کے لیے یہ فیصلہ کیا۔

ورجینیا جیوفری کے مطابق جنسی استحصال کے وقت اُن کی عمر 17 برس تھی۔ 

واضح رہے کہ شہزادہ اینڈریو پہلے دن سے ان الزامات کو ماننے سے انکار کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی شہزادہ اینڈریو نے جنسی استحصال کا الزام لگانے والی ورجینیا جیوفری سے معاملات عدالت کے باہر طے کرلیے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید