• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: آڈیشن کیلئے آنیوالے 17 بچوں کو ملزم نے یرغمال بنالیا، اسٹوڈیو کو آگ لگانے کی دھمکی

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارتی شہر ممبئی کے ایک اسٹوڈیو میں آڈیشن کیلئے آنیوالے 17 بچوں کو یرغمال بناکر ملزم نے عمارت کو آگ لگانے کی دھمکی دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  ممبئی کے علاقے اندھیری کے ایک اسٹوڈیو میں ایک ملزم نے 17 بچوں کو یرغمال بنالیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

یہ واقعہ آر اے اسٹوڈیوز میں پیش آیا جہاں پہلی منزل پر اداکاری کی کلاسز ہوتی ہیں، پچھلے چار پانچ دنوں سے وہاں آڈیشن چل رہے تھے۔ وہاں ملزم روہت آریا نے بچوں کو یرغمال بنا لیا تھا، تاہم پولیس نے کچھ دیر بعد بچوں کو بازیاب کروا لیا، جبکہ اس دوران ملزم پولیس کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا تھا، جو اسپتال میں دم توڑ گیا۔ 

بچوں کو یرغمال بنانے کے بعد ملزم  روہت آریا کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ میں صرف بات کرنا چاہتا ہوں، اسی لیے میں نے ان بچوں کو یرغمال بنا کر رکھا ہوا ہے۔ میرے کچھ سادہ اور جائز  مطالبات ہیں۔

روہت کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ایکشن لینے پر وہ پوری عمارت کو آگ لگا دے گا اور خود کو ہلاک کرنے کرلے گا۔

پولیس نے عمارت میں داخل ہوکر بچوں کو باحفاظت بازیاب کروالیا، جبکہ اس دوران ملزم نے پولیس پر فائرنگ کردی اور جوابی فائرنگ میں شدید زخمی ہوگیا، جو اسپتال میں دم توڑ گیا۔

جائے وقوعہ سے ایک ایئر گن اور کچھ کیمیکل برآمد ہوئے ہیں۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات ابھی واضح نہیں اور تفتیش جاری ہے تاکہ آریا کے اقدامات اور اس کے دعووں کی مکمل وضاحت حاصل کی جا سکے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید