سوڈان کے علاقے دارفور میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے جنگجوؤں نے اسپتال میں گھس کر 460 افراد کو قتل کردیا۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سوڈان کی ریپڈ سپورٹ فورسز نے شمالی دارفور کے صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کرنے کے بعد مریضوں سمیت اسپتال میں سیکڑوں افراد کو ہلاک کر دیا۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گیبریئس کا کہنا ہے کہ سوڈان کی ریپڈ سپورٹ فورسز کے جنگجوؤں نے منگل کے روز الفشر شہر میں گھس کر 460 مریضوں اور دیگر افراد کو قتل کیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریپڈ سپورٹ فورسز کے جنگجوؤں نے گھروں میں گھس کر بھی لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اعداد وشمار بتانے والے ایک گروپ کے مطابق سوڈان پر کنٹرول حاصل کرنے کیلئے دو سال سے جاری جھڑپوں میں اب تک چالیس ہزار افراد مارے گئے ہیں۔
دوسری طرف خانہ جنگی کے باعث ایک کروڑ چالیس لاکھ سے زیادہ افراد کے بے گھر ہونے سے دنیا کا بدترین انسانی بحران پیدا ہوگیا ہے۔