• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور چین اگلے ہفتے تجارتی معاہدے پر دستخط کرسکتے ہیں، امریکی وزیر خزانہ

 
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ(فائل فوٹو)۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ(فائل فوٹو)۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکا اور چین اگلے ہفتے تجارتی معاہدے پر دستخط کرسکتے ہیں۔ 

واشنگٹن سے جاری اپنے بیان میں امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ چین نے تین سال کیلئے سالانہ 2 کروڑ 50 لاکھ میٹرک ٹن سویا بین خریدنے پر اتفاق کیا ہے۔  

امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ دیگر ممالک 1 کروڑ 90 لاکھ میٹرک ٹن امریکی سویابین خریدیں گے۔ 

اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ دورہ ایشیا امریکا میں اضافی 2 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شٹ ڈاؤن نے امریکی معیشت کو متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید