• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: بھائی نے 5 لاکھ روپے کیلئے بہن کو قتل کرکے لاش 70 کلو میٹر دور لے جاکر پھینک دی

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گورکھپور میں 5 لاکھ کیلئے بھائی نے بہن کو قتل کرکے لاش 70 کلو میٹر دور لیجاکر پھینک دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، جب 32 سالہ ملزم رام آشیش نشاد نے اپنی 19 سالہ بہن نیلم کو 5 لاکھ روپے کے تنازع پر قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے والد نے 5 لاکھ روپے اپنی بیٹی نیلم کی شادی کیلئے رکھے ہوئے تھے، جس پر رام آشیش ناراض تھا اور والد سے اپنے حصے کا مطالبہ کررہا تھا۔

27 اکتوبر کو جب اہلِ خانہ گھر پر موجود نہیں تھے، تو رام آشیِش نے نیلم کا گلا کپڑے سے گھونٹ کر قتل کر دیا، اس کے ہاتھ پاؤں توڑ دیے اور لاش کو بوری میں بند کر کے موٹر سائیکل پر لاد کر کشی نگر کے گنے کے کھیت میں پھینک دیا۔

جب نیلم گھر سے لاپتہ ہوئی تو والد نے سمجھا کہ وہ مندر  گئی ہوئی ہے۔ تاہم اسے  پڑوسیوں نے بتایا کہ رام آشیِش کو ایک بڑی بوری کے ساتھ جاتے دیکھا گیا تھا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی جس میں وہ بوری لے جاتے ہوئے دکھائی دیا، تحقیقات کے دوران ابتدا میں ملزم نے لاعلمی ظاہر کی لیکن بعد میں جرم قبول کر لیا۔ 

پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر اس کی مقتولہ بہن کی لاش برآمد کرلی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید