• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی متحدہ کی واپسی نہیں ہوگی، گورنر سندھ

بانی متحدہ کی واپسی نہیں ہوگی، گورنر سندھ
بانی متحدہ کی واپسی نہیں ہوگی، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ذہن سے یہ بات نکال دی جائے کہ بانی متحدہ کی واپسی ہوگی۔

گورنر ہاؤس کراچی میں احساس،’ کوئی بھوکا نہ سوئے‘ پروگرام کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کوئی بھوکا نہ سوئے کے تین موبائل یونٹس کا افتتاح کیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ملک کے خلاف بات کرنے والوں سے بات نہیں ہوسکتی اور ذہن سے نکال دیا جائے کہ بانی متحدہ کی واپسی ہوگی ۔

تقریب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا پروگرام ہے کہ کوئی بھوکا نہ سوئے اس حوالے سے یہ ٹرکس بنائے گئے ہیں، ان میں کھانا معیاری ہوگا اور لوگ عزت کے ساتھ کھانا کھائیں گے۔

گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کُل 7 میں سے 3  موبائل یونٹس کراچی جبکہ 4 سندھ کے دیگر شہروں کے لیے ہوں گے۔

واضح رہے کہ بانی متحدہ پر دہشت گردی پر اکسانے کا جرم ثابت نہ ہوسکا، برطانوی عدالت نے کیس کا گزشتہ روز فیصلہ سنا دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید