• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت اور دبئی گروپ کے درمیان معاہدہ

پنجاب حکومت اور دبئی گروپ کے درمیان مبارک سینٹر کی تعمیرکی بحالی کے حوالے سے دبئی میں معاہدہ ہونے جا رہا ہے۔

معاہدے کے سلسلے میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار 19 فروری کو 3 روزہ دورے پر دبئی جائیں گے۔

معاہدے کے حوالے سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرِ صدارت لاہور میں اجلاس ہوا جس میں انہیں معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کے لیے ساز گار ترین ماحول موجود ہے، صوبے میں سرمایہ کاروں کے لیے بہترین مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔

سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ سرمایہ کاروں کے لے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں دے رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید