• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن بیگ کے گھر پر ایف آئی اے ٹیم کا دوبارہ چھاپا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سینئر صحافی محسن بیگ کے گھر پر ایک مرتبہ پھر چھاپہ مارا ہے۔

محسن بیگ کے گھر پر ایف آئی اے ٹیم نے دوبارہ چھاپا مارا، چھاپے میں ایف آئی اے کے ساتھ اسلام آباد پولیس بھی موجود تھی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن بیگ کے پورے گھر کی تلاشی لی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صحافی محسن بیگ کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گرفتار کیا، اس موقع پر ہونے والی فائرنگ سے ایف آئی اے کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق صحافی محسن بیگ کے گھر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے اہلکاروں نے چھاپہ مارا تھا ۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم محسن بیگ کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پہنچی تو گرفتاری کے دوران مزاحمت ہوئی اور ملزم نے فائرنگ کر دی جس سے ایف آئی اے کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔


قومی خبریں سے مزید