• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپال: یورینیم نما مادہ رکھنے پر دو بھارتی شہری گرفتار

یورینیم نما مادہ رکھنے کے الزام میں نیپال میں دو بھارتی شہری سمیت 8 افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔

نیپالی پولیس کے مطابق ملزمان اس مادہ کو 350 ملین بھارتی روپے فی کلو میں فروخت کرنے کی تیاری کررہے تھے۔

گرفتار بھارتی شہریوں کا تعلق ریاست بہار سے ہے، جبکہ دیگر 6 افراد نیپال کے شہری ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ مادہ غیر قانونی طور پر فروخت کیلئے بھارت سے نیپال لایا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 8 افراد کو یورینیم کی غیرقانونی تجارت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید