• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن بیگ کے بیٹے حمزہ بیگ کو گرفتار کر لیا گیا، ذرائع


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  محسن بیگ کے بیٹے حمزہ بیگ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ بیگ کو تھانہ مارگلہ منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حمزہ بیگ کو کل انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر مراد سعید کی طرف سے مقدمہ درج کروانے پر ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ مارنے کے بعد انہیں حراست میں لے لیا تھا۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم محسن بیگ کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پہنچی تو گرفتاری کے دوران مزاحمت ہوئی اور ملزم نے فائرنگ کردی جس سے ایف آئی اے کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

قومی خبریں سے مزید