• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پولیس چیف کا تفتیشی افسران کی جزا و سزا کا نظام فعال کرنے کا فیصلہ

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن —فائل فوٹو
کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن —فائل فوٹو

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے عدالتی فیصلوں کی روشنی میں تفتیشی افسران کے لیے جزا و سزا کا نظام فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے اسٹریٹ کرائم سمیت سنگین مقدمات کے عدالتی فیصلے حاصل کرنے کی ہدایت کر دی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ان فیصلوں کی روشنی میں تفتیشی افسران کی جزا و سزا کا نظام فعال کیا جائے، تفتیش کے نقائص سامنے آنے پر متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

کراچی پولیس چیف نے کہا کہ ملزمان کو سزا دلوانے والے افسران کو انعام دیا جائے گا۔

انہوں نے اے آئی جی لیگل شمائل ریاض کی سربراہی میں ٹیم کو ٹاسک دے دیا۔

کراچی پولیس چیف نے کہا کہ ناقص تفتیش سے ملزم کو فائدہ پہنچانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ناقص تفتیش کرنے والے پولیس افسر کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تفتیشی ایس ایس پیز کو بھی کیس فائل کی اسکروٹنی خود کرنے کی ہدایت کر دی۔

قومی خبریں سے مزید