• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خارجہ کا عالمی نمائش دبئی ایکسپو کا دورہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی نمائش دبئی ایکسپو میں پاکستان، چین، امارات، سعودی عرب اور ترکی کے پویلینز کا دورہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے مسلم ممالک کے وزراء خارجہ کو او آئی سی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔

انہوں نے پاکستانی قونصل خانے میں روشن ’’ڈیجیٹل اکاؤنٹس وال‘‘ اور پاسپورٹ مہیا کرنے والی نئی ونڈو کا بھی افتتاح کیا۔

ڈائریکٹر پویلین نے وزیر خارجہ کو پاکستانی پویلین کے ڈیزائن اور خدوخال کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔

پویلین کو پاکستان کی تاریخ، ثقافت اور سیاحت سمیت سات مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، اب تک 10 لاکھ کے قریب لوگ ایکسپو 2020ء میں پاکستانی پویلین کا دورہ کر چکے ہیں۔

پاکستان پویلین اپنے منفرد ڈیزائن کے باعث دبئی ایکسپو 2020ء میں پہلے پانچ پویلینز میں شامل ہے جسے پاکستان کیلئے ایک بڑا اعزاز سمجھا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید