راولپنڈی میں بسنت کے دوران فائرنگ، گردن پر ڈور پھرنے اور چھت سے گرنے کے واقعات رونما ہوئے۔
ان واقعات میں 6 سالہ بچہ جاں بحق اور 25 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کالا خان میں 6 سالہ بچہ پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گر کر جاں بحق ہوا۔
بست کے دوران پتنگ کی ڈور پھرنے کے واقعات میں 7 افراد زخمی ہوئے جبکہ ہوائی فائرنگ سے 12 سالہ بچی سمیت 4 زخمی ہوئے۔
راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 210 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔