• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اننیا پانڈے نے دیپیکا پڈوکون کو اپنے گھر آنے کی اجازت کیوں نہیں دی؟

فوٹو، فائل
فوٹو، فائل

بالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ اننیا پانڈے کی دیپیکا پڈوکون کو اپنے گھر آنے کی اجازت نہ دینے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

فلم ’گہرائیاں‘کی کاسٹ میں شامل اننیا پانڈے سے فلم کے پروموشنل ایونٹ میں پوچھا گیا کہ ’اُنہوں نے دیپیکا کو اپنے گھر آنے کی اجازت کیوں نہیں دی؟‘

اداکارہ نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ’اُن کے والد چنکی پانڈے گھر میں ہر وقت تولیہ لپیٹے گھومتے رہتے ہیں پھر بھی اگر آپ اُن کے گھر آنا چاہتی ہیں تو ضرور آئیں‘۔

ایونٹ میں فلم’گہرائیاں‘ کے ہدایتکار شکن بترا اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اننیا پانڈے کے بارے میں یہ بتایا کہ وہ اپنا کھانا کبھی کسی کو نہیں کھلاتیں۔

دیپیکا پڈوکون اور شکن بترا نے فلم کی شوٹنگ کے دوران ہونے والا ایک واقعہ سنایا کہ’اننیا نے اپنے قیمہ پاؤ میں سے اُنہیں صرف 3-2 مٹر نکال کر دیے‘۔

جس پر دیپیکا پڈوکون نے کہا کہ’کم سے کم آپ کو کچھ تو دیا‘۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ’جب اننیا نے بتایا کہ اُن کے گھر پر رات کے کھانے میں قیمہ پاؤ ہے تو ہم نے خود ہی اننیا سے اُن کے گھر کھانے پر آنے کے لیے کہا جس پر اننیا نے کہا کہ اگر آپ لوگ آنا چاہتے ہیں تو ضرور آئیں لیکن گھر پر آپ لوگوں کے حساب سے پاؤ کم ہے‘۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ’ پھر ہم لوگوں نے اپنے کھانے کے لیے 40 منٹ تک انتظار کیا لیکن اننیا آرام سے اپنا قیمہ پاؤ کھاتی رہی اور اس نے کسی کو بھی اپنے ساتھ کھانے کی دعوت نہیں دی‘۔

اس پر اننیا نے شکن بترا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ’ اُنہوں نے شکن کو 3-2 مٹر دیئے تھے‘۔

جواباََ شکن بترا نے کہا کہ’ وہ اننیا کی اس بات پر ابھی سے ہی کافی میمز بنتے ہوئے دیکھ رہے ہیں‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید