• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن میں بدنظمی کے واقعات


خیبر پختون خوا کے شہر پشاور میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کا ورکرز کنونشن اس وقت بےنظمی کا شکار ہوا جب پارٹی کارکنان چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لیے ان کے قریب آنے لگے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں نے بلاول بھٹو زرداری سے ملنے کی کوشش کی، مگر  پولیس کی جانب سے انہیں روکا گیا تو وہ اس کے ساتھ گتھم گتھا ہوگئے۔

اسی پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی 27 فروری سے عوامی مارچ کراچی سے شروع کر رہی ہے، عوامی مارچ نالائق، ناجائز اور نااہل حکومت کے خلاف ہے، پہلے ہی دن سے ہم نے وزیراعظم کو سلیکٹڈ قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ حکومت کے خلاف اور عدم اعتماد کے حق میں ہوگا، ہماری کامیابی ہے کہ عدم اعتماد کی مخالفت کرنے والے ساتھی بھی اسی پیج پر آگئے ہیں۔

 بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم وہ جماعت نہیں جو کسی دوسرے ادارے سے کہے انہیں نکالیں، ہم وہ جماعت نہیں جو پی ٹی وی یا پارلیمنٹ پر حملہ کرے، عمران خان نے تبدیلی کا وعدہ کیا، تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا،ہر وعدہ جھوٹا تھا، دھوکا نکلا، یوٹرین پر یوٹرن لیے۔

قومی خبریں سے مزید