اپوزیشن رہنما مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جمعیت علماء اسلام (جے آئی یو) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے تحریکِ عدم اعتماد پر پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیا۔
ترجمان کے مطابق جے یو آئی سربراہ نے مجلس عاملہ کو اتحادیوں سے مذاکرات اور اپوزیشن قیادت سے ملاقاتوں پر بھی بریفنگ دی۔
اسلم غوری کے مطابق دوران اجلاس پارٹی قیادت نے اہم فیصلوں کا اختیار مولانا فضل الرحمان کے سپرد کردیا۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں پیکا آرڈیننس مستر د کردیا اور الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ میں تبدیلی پر تشویش کا اظہار کیا۔
اعلامیے کے مطابق جے یو آئی کی مجلس عاملہ نے اس موقع پر مہنگائی مارچ اور دیگر تمام آپریشنز کا اختیار بھی مولانا فضل الرحمان کے حوالے کردیا ہے۔