• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ٹی شعبے کے لیے مراعات کے پیکیج کی منظوری

اسلام آباد(مہتاب حیدر) وزیراعظم عمران خان نے آئی ٹی کمپنیوں اور اس شعبے میں آزادانہ کام کرنے والوں کے لئے مراعات کے پیکیج کی منظوری دی ہے جس پر اس کی رُوح کے مطابق عمل درآمد ہوا تو آئی ٹی برآمدات سے سالانہ ایک ارب ڈالر تک آمدنی ہو سکے گی۔ پیکیج منظور ہونے کی صورت آئندہ بجٹ میں آئی ٹی کمپنیوں کے لئے انکم ٹیکس استثنیٰ کا اعلان کیا جائے گا۔ آئی ٹی کو جی ایس ٹی کے نفاذ کے لئے خدمات شمار کیا جائے گا۔ جس کے لئے غیرملکی کرنسی میں بینک کھاتہ کھولنے کی اجازت ہوگی۔ جس کے تحت ڈالر میں لین دین کی کھلی چھوٹ ہوگی۔ یہ سہولت ان تمام کمپنیوں کو حاصل ہوگی جو پاکستان آئی ٹی ایکسپورٹ بورڈ سے رجسٹر ہوں گی۔ یہ بات وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن کے ایک اعلیٰ افسر نے بتائی۔ اس مقصد کے لئے حکومت وینچر کیپٹل فنڈ کے لئے ابتدائی طور پر 50 کروڑ سے ایک ارب روپے فراہم کرے گی۔ اس کے مساوی سرمایہ نجی شعبہ اپنی طرف سے ڈالے گا۔ آئی ٹی کمپنی یا انفرادی طور پر سرمایہ لگائے جانے پر حاصل 100 ڈالرز بینکس 65 ڈالرز روپے میں تبدیل کر سکیں گے جبکہ غیرملکی کرنسی میں انہیں 35 ڈالرز کھاتے میں رکھنے کی اجازت ہوگی تاہم ڈالر میں رقوم بیرون ملک لے جانے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید