متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاں بحق تیسرے پاکستانی کی شناخت ظاہر کر دی گئی۔
اماراتی حکام کے مطابق اسماعیل سلیم خان میزائل کا ملبہ گرنے سے شہید ہوئے، واقعہ ابوظبی میں پیش آیا، اہلخانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق میت پشاور منتقل کرنے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، شہید کی میت کل وطن روانہ کیے جانے کا امکان ہے۔
حکام کے مطابق اسماعیل خیبر پختونخوا کے علاقے کرم سے تعلق رکھتے تھے، مرحوم الیکٹریکل وائرنگ اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتے تھے۔
حکام کے مطابق شہید 3 بیٹوں اور 3 بیٹیوں کو سوگوار چھوڑ گئے۔