• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری، فواد کی نااہلی کی درخواستیں خارج


اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کی نااہلی کی درخواستیں خارج کردیں اور ریمارکس دیئے کہ یہ دونوں کیسز منتخب نمائندوں سے متعلق ہیں، دونوں کوعوام نے منتخب کیا ہے تو عدالت کیوں مداخلت کرے؟

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے نااہلی کی درخواستوں پر مختصر فیصلہ جاری کیا۔

جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت نے اپنی سوشل میڈیا ٹرولنگ ٹیم رکھی ہوئی ہے، عدالتوں میں اپنے معاملات لاتے ہیں، جس کیخلاف فیصلہ آئے وہ ٹرولنگ شروع کرتا ہے، جب یہ سب ہونا ہے تو عدالتیں ان معاملات میں کیوں پڑیں؟

چیف جسٹس نے کہاکہ پھر آپ کہتے ہیں ہماری عدالتیں 139 نمبر پر ہیں، یہ ریٹنگ عدالتوں کی نہیں ہوتی گورننس سسٹم کی ہوتی ہے، عدالت نے ریٹنگ کی بنیاد بننے والے فیکٹرز کی کاپی وکلاء کو دے دی۔

عدالت نے کہا کہ یہ فیکٹرز پڑھیں اس میں ریٹنگ کیا صرف عدالتوں کی ہے؟ میں نہیں کہتا عدالتیں بہت اچھی ہیں لیکن پورا سسٹم دیکھیں، یہ عدالتوں کی ریٹنگ ہےہی نہیں، یہ پورےملک کی گورننس کی ریٹنگ ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ جب دو لاکھ افراد اپنا نمائندہ منتخب کریں تو غیر منتخب جج اسے ڈی سیٹ کیوں کرے؟ اگر آج پولیٹیکل پارٹیز چاہیں تو سوشل میڈیا ٹھیک ہو جائے گا، اپنے فالورز کو کہیں بدتمیزی نہ کریں، نفرت انگیز مواد نہ پھیلائیں۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہاکہ میں تو ذاتی طور پر اس رینکنگ سے اختلاف کرتا ہوں، ہماری جوڈیشری دنیا کی بہترین عدلیہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید