پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 33 رکنی کور کمیٹی کا اعلان کردیا گیا، عمران خان چیئرمین اور شاہ محمود قریشی کو وائس چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کور کمیٹی میں اسد عمر، عامر کیانی، فواد چوہدری، پرویز خٹک، شفقت محمود، خسرو بختیار، عمران اسماعیل، قاسم سوری، علی امین گنڈا پور شامل ہیں۔
اعلامیے کے مطابق اسد قیصر، علی زیدی، حماد اظہر، محمود خان، شیریں مزاری، سیف اللّٰہ نیازی، عثمان بزدار، چوہدری غلام سرور کور کمیٹی کا حصہ ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کور کمیٹی میں مراد سعید، خان محمد جمالی، اعجازچوہدری، میاں محمود الرشید، سرور خان، عامر ڈوگر، اعظم سواتی، عاطف خان، فضل خان، شاہ فرمان، ارباب غلام رحیم، حلیم عادل، بابر اعوان اور فردوس شمیم نقوی بھی شامل ہیں۔
تحریک انصاف کی 60 رکنی مرکزی مجلس عاملہ کا بھی اعلان کردیا گیا، 60 رکنی مرکزی مجلس عاملہ کی تقرری چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کی۔