• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین روس صورتحال جنگ میں تبدیل، ترکی کا مونٹرو معاہدے پر عملدرآمد کا اعلان

روس اور یوکرین تنازع پر ترک وزیر خارجہ چاویش اوگلو کا بیان سامنے آیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اوگلو نے روس اور یوکرین کی جانب سے پیر کو ہونے والی ملاقات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کی صورتحال جنگ میں تبدیل ہوچکی ہے، موجودہ صورتحال میں ترکی آبنائے بسفور میں مونٹرو معاہدے پر عمل درآمد کرے گا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق معاہدہ مونٹرو پر دستخط 1936 سوئٹزر لینڈ میں کیا گیا تھا، جس کے تحت آبنائے بفسور میں بحری نقل وحرکت کی نگرانی ترک حکومت کو دی گئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید