پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی پی حکومت نے سلالہ واقعے پر امریکا سے معافی منگوائی۔
عوامی لانگ مارچ سے قاضی احمد خطاب کے دوران پی پی چیئرمین وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر تبصرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، قوم کو پٹرول کی فی لٹر قیمت پر 10 روپے کی کمی مبارک ہو۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہمیں معلوم ہے ہمارا وزیراعظم جھوٹا ہے، یوٹرن کا عادی ہے، ہم پیچھےنہیں ہٹنے والے، اسلام آباد پہنچ کر ان کا بندوبست کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کو آج بھی صدر آصف زرداری یاد آرہے تھے، پی پی شریک چیئرمین چین سے سی پیک لےکر آئے اور اربوں ڈالر پاکستان لےکر آئے۔
پی پی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ صدر آصف زرداری نے سلالہ واقعے پر امریکا کی آنکھوں میں ڈال کر نیٹو سپلائی بند کی، امریکا نےسلالہ واقعے پر پاکستان سے معافی مانگی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی خارجہ پالیسی ناکام ہے، آج مزدور اور ہاری کو صلہ نہیں مل رہا ہے، آج نوجوان ڈگری لیکر گھوم رہے ہیں، روزگار نہیں مل رہا ہے، ہم نے فیصلہ کرلیا ہے اب انہیں مزید برداشت نہیں کرسکتے۔