• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئن بننے کے بعد شاہین شاہ راشد خان کو مِس کرتے رہے

فوٹو، ٹوئٹر
فوٹو، ٹوئٹر

پاکستان سُپر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی افغان لیگ اسپنر راشد خان کو مِس کرتے رہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے راشد خان کی انسٹاگرام اسٹوری کے جواب میں کہا کہ ’ہم آپ کو بہت مِس کررہے ہیں۔‘

اسکرین گریب
اسکرین گریب

راشد خان نے پی ایس ایل کے فائنل کے بعد ایک انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی تھی جس میں انہوں نے لاہور قلندرز کی ٹیم کو ٹیگ کیا اور سات طویل سیزن کے بعد پہلا پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد دی۔

راشد خان نے پی ایس ایل 7 کے ابتدائی میچز کھیلے تھے اور لاہور قلندرز کی جیت میں اہم کردار بھی ادا کیا تھا ، لیکن پھر نیشنل ڈیوٹی کی خاطر وہ پی ایس ایل ادھورا چھوڑ گئے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید