قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کے 7 ویں ایڈیشن میں شرکت کرنے والے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
شاہد آفریدی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ایس ایل کے 7 ویں ایڈیشن کے کامیابی کے ساتھ اختتام پر ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ملک میں کرکٹ کے اس ایونٹ کو کامیاب اور یادگار بنایا۔
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’وہ پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں!‘
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’یہ ایک شاندار شو تھا اور ملک میں منعقد ہونے والے سب سے یادگارایونٹس میں سے ایک تھا‘۔
اُنہوں اپنے ٹوئٹ میں پی ایس ایل کے 7ویں ایڈیشن کی کامیابی پر ملک میں موجود کرکٹ کے دیوانوں، فوج اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کا 27 فروری کو اختتام ہوگیا ہے ۔
ایونٹ کی فیورٹ اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو شکست دے کر لاہور قلندرز پہلی بار چیمپئن بن گئی ہے۔