• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالاکنڈ:1 شخص کے ہاتھوں ماں، بیوی، بھائی، بھتیجی قتل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

مالاکنڈ میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنی ماں، بیوی، بھائی اور بھتیجی کو قتل کر دیا، 4 افراد کوقتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ماں، بیوی، بھائی اور بھتیجی کو قتل کرنے والے ملزم کو مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا۔

سرچ آپریشن کے دوران ملزم نے لیویز کے اہلکاروں پر فائرنگ بھی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 4 افراد کے قتل کی لرزہ خیز واردات تحصیل درگئی کے علاقے سورن شریف میں پیش آئی۔

ملزم نے صبح سویرے اپنے ہی گھر میں فائرنگ کر دی اور اپنی ماں، بیوی، بھائی اور بھتیجی کو قتل کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر عارف خان یوسف زئی کے مطابق فائرنگ کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید