• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرحان سعید کا آج کل کے ڈراموں پر تنقید کرنے والے صارفین کو جواب

فرحان سعید کا ڈراموں میں سبق آموز کہانیوں کے منتظر مداحوں کیلئے ایک اہم مشورہ
فرحان سعید کا ڈراموں میں سبق آموز کہانیوں کے منتظر مداحوں کیلئے ایک اہم مشورہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید نے آج کل کے ڈراموں پر تنقید کرنے والے صارفین کو جواب دے دیا۔ 

فرحان سعید نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں اُنہوں نےآج کل ٹی وی ڈراموں میں دِکھائے جانے والے مواد کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے کہا کہ’ ہم سے اکثر لوگ پوچھتے ہیں کہ ہم کیا دِکھا رہے ہیں اور کیا سکھا رہے ہیں‘۔

اُنہوں نے کہا کہ اُن کا تعلق انٹرٹیمنٹ انڈسٹری سے ہے ناکہ شعبۂ تعلیم سے کہ ہم آپ کو ہمشہ اچھا پیغام ہی دیں گے ‘۔

اُنہوں نے مزید کہاکہ’ لوگوں کو انٹرٹینمنٹ کو اتنا زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے، ہم لوگوں کو وہی سب کچھ دکھا تےہیں جو معاشرے میں ہوتا ہے‘۔

اداکار کا کہنا ہے کہ’ اس طرح کے پراجیکٹس کو روکنے اور ان پر پابندی لگا کر صرف آپ اپنی آنکھیں بند کرسکتے ہیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید