کراچی (آئی این پی) اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار و اداکار فرحان سعید بھی پشاور زلمی کے برانڈ ایمبیسیڈر بن گئے۔ اداکارہ ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی اور فرحان سعید کی تصویر پوسٹ کی ہے۔قبل ازیں پشاور زلمی کی جانب سے ماہرہ خان اور اداکار علی رحمان کو پہلے ہی پشاور زلمی کا ایمبیسڈر بنایا جاچکا ہے تاہم اس میں اب اضافہ کیا گیا ہے۔