• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان کی قہوہ پارٹی


پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان  نے ٹیم کے ساتھیوں کو قہوہ پارٹی دی اور اپنے ہاتھ سے قہوہ بنانے کے بعد اہلیہ کے لیے بھی پیغام چھوڑدیا۔

محمد رضوان کی قہوہ پارٹی میں کرکٹر شاہین شاہ آفریدی اور دیگر ساتھیوں نے شرکت کی۔

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھرپور ٹیم بونڈنگ کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے میچ سے ایک روز قبل ساتھی کھلاڑیوں کے لئے قہوہ پارٹی رکھی۔

اس موقع پر پلیئرز کے درمیان دلچسپ گفتگو بھی ہوتی رہی۔

محمد رضوان نے اس موقع پر اپنی اہلیہ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دیکھ لیں مجھے قہوہ بنانا آتا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید