• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کا یوکرینی فوج پر شہریوں کو ڈھال بنانے کا الزام

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یوکرینی فوج پر شہریوں کو انسانی ڈھال بنانے کا الزام لگادیا۔

ماسکو میں پریس کانفرنس کے دوران سرگئی لاوروف نے کہا کہ روسی فوج یوکرین میں صرف فوجی تنصیبات اور اہداف کو نشانہ بنارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس کی وزارتِ ہنگامی امور یوکرین میں پھنسے غیرملکی طلبا کی مدد کر رہی ہے، روس نے یوکرین سے غیرملکی طلبا کو نکالنے کے لیے 150 بسیں فراہم کیں۔

روسی وزیر خارجہ نے الزام لگایا کہ یوکرین غیرملکی طلبا کو انسانی ڈھال بنانے کے لیے یرغمال بنارہا ہے، یوکرینی فوج ماریوپل شہر کے رہائشیوں کو انخلا نہیں کرنے دے رہی۔

اُن کا کہنا تھا کہ یوکرینی فوج شہریوں کو انسانی ڈھال بنارہی ہے، یوکرین کریمیا کو روسی علاقہ تسلیم کرے۔

سرگئی لاوروف نے مزید کہا کہ یوکرینی حکام مذاکرات کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں، یوکرینی ٹیم مذاکرات کے تیسرے دور کی تاریخ بتانے سے گریز کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرینی صدر کے اشتعال انگیز بیانات مذاکرات کے مستقبل کے لیے حوصلہ افزا نہیں، کیف حکومت حالات کشیدہ کر کے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈال رہی ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ روس یوکرین میں محفوظ راہداریاں فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید