• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں میں سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی اہلیہ بھی شہید ہوگئیں


آیت اللّٰہ خامنہ ای : فائل فوٹو
آیت اللّٰہ خامنہ ای : فائل فوٹو 

امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں میں سپریم لیڈر  آیت اللّٰہ خامنہ ای کی اہلیہ بھی شہید ہوگئیں۔

ایرانی ٹی وی کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر کی اہلیہ منصورہ باغزادہ امریکی حملے میں شدید زخمی ہوئی تھیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ایران نے امریکی و اسرائیلی حملوں میں اپنے رہبر اعلیٰ آیت اللّٰہ خامنہ ای اور عسکری قیادت کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے تصدیق کی کہ پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر انچیف محمد پاکپور اور ایران کی ڈیفنس کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی بھی امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہید ہو گئے ہیں۔

خامنہ ای کی شہادت کے بعد تین رکنی عبوری کونسل نے کنٹرول سنبھال لیا، ایران میں 40 روزہ سوگ اور 7 دن تعطیل کا اعلان کیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید