• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماضی میں نیٹو کا ساتھ دینے سے پاکستان کو کیا ملا؟ وزیراعظم عمران خان


وزیراعظم عمران خان  نے نیٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں نیٹو کا ساتھ دینے سے پاکستان کو کیا ملا؟ 80 ہزار لوگوں کی جانیں گئیں، ملک کو سو ارب سے زیادہ کا نقصان ہوا۔

 میلسی میں جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان نے یورپی سفیروں سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین سے پوچھتا ہوں کہ جو خط آپ نے ہمیں لکھا ہے کیا وہ آپ نے بھارت کو بھی لکھا ہے؟ ماضی میں نیٹو کا ساتھ دینے سے  پاکستان کو کیا ملا؟ 80 ہزار لوگوں کی جانیں گئیں ملک کو 100 ارب سے زیادہ کو نقصان ہوا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کیا یورپی سفیروں نے ہمارا شکریہ ادا کیا جو کچھ ہم نے ان کے لیے کیا؟ افغان جنگ میں جب ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہوئے تھے کیا آپ نے ہمارا شکریہ ادا کیا، بلکہ آپ نے تو ہمیں اپنی ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

عمران خان نے کہا کہ جب بھارت نے کشمیر میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی تو کیا آپ نے بھارت سے رابطہ توڑا، تجارت بند کی؟ بھارت پر تنقید کی؟ کیا ہم آپ کے غلام ہیں کہ آپ جو کہیں گے وہ ہم کر لیں گے؟

قومی خبریں سے مزید