پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کا کوئی مستقبل نہیں، انہوں نے لندن بھاگنا ہے۔
لاہور میں عوامی مارچ کے شرکاء سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام پیپلز پارٹی کو موقع دیں، وہ عوام کے ساتھ رہیں گے کبھی نہیں بھاگیں گے، ابھی شروعات ہوئی ہے، ہم نے لمبی اننگز کھیلنی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ عوام مشکل میں ہوں اور میں دکھ میں شریک نہ ہوں، ابھی شروعات ہے میں نے لمبی اننگز کھیلنی ہے۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ جھوٹے وزیراعظم نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا، آپ پیپلز پارٹی کو ایک مرتبہ پھر موقع دو پھر آپ کو دکھاتے ہیں کہ عوام کی خدمت کسے کہتے ہیں۔