• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹریکٹر کے بیٹے اور ڈرائیور کو اغوا ءکر کے تاوان طلب کرنے پر مقدمہ درج

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) بسکٹ فیکٹری چوک میں کھدائی کا کام کرنیوالے کنٹریکٹر کے بیٹے اور ڈرائیور کو اغوا کر کے تاوان طلب کرنیوالے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج ہو گیا۔ تھانہ صدر بیرونی کو جاوید نذیر چوہدری نے بتایا کہ طہٰ جاوید اور مشین ڈرائیور آصف کو بشیر، سعید، عشرت خالد ہمراہ بیٹوں اور دیگر نے اغواء کیا‘ تشدد کیا اور قتل کی دھمکیاں دیں۔ ملزمان نے گاڑی اور ایکسیویٹر مشین کے شیشے توڑ دیئے‘ آئی فون اور پونے 6لاکھ چھین لئے۔
اسلام آباد سے مزید