راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ میں 27سالہ خاتون نے خودکشی کرلی۔ اے ایس آئی احسان اللہ نے بتایاکہ ڈھوک منشی میں رہائش پذیر (س)اپنے گلے میں پھندا ڈال کرچھت والے پنکھے سے لٹک گئی۔وہ شادی شدہ تھی اور اس کا ایک 9سال کابیٹا ہے۔پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والی خاتون کے گھروالوں کاکہنا ہے کہ اس پرجنات کاسایہ تھا،پولیس نے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعداس کی لاش ورثاءکے حوالے کردی۔دریں اثناء وفاقی دارالحکومت میںبدھ کو بلیو ایریا کے ایک پلازے میںلفٹ گرنے کے نتیجہ میںبہاولپور کا رہائشی 50 سالہ ٹیلر ماسٹر وسیم زندگی کی بازی ہار گیا۔محمد وسیم کو زخمی حالت میںپولی کلینک لایا گیا تھامگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔ لاش ورثا ءکے حوالے کر دی گئی۔