اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی کے ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمز محمد عارف کے انتقال کر گئے۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق اور قائم مقام اسپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے محمد عارف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے نے مرحوم کے اہلخانہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔