• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئیسکو کی بجلی بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع

اسلام آباد( جنگ نیوز) سڑکوں کی بندش کے باعث صارفین کو بجلی بلوں کی ادائیگی میں درپیش مسائل کے پیش نظر آئیسکو انتظامیہ نے چیف انجینئر سی ایس ڈی آئیسکو کے مراسلہ کے تحت نومبر کے بجلی بلوں کے بیچ نمبر 29,28,27,24,4,3,2 کے بجلی بلوں کی تاریخ کی ادائیگی میں توسیع کر دی ۔ اب متعلقہ صارفین اپنے بلوں کی ادائیگی 29 نومبر تک کسی لیٹ پے منٹ، سر چارج کے بغیر کر سکتے ہیں۔ اس ضمن میں آئیسکو ریجن کے تمام ریونیو ، ایس ڈی او دفاتر، کسٹمز سروسز سینٹرز اور بنکوں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
اسلام آباد سے مزید