• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم بتائیں تحریک عدم اعتماد کے پیچھے کونسا بیرونی ہاتھ ہے، احسن اقبال


مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے تحریک عدم اعتماد پر وزیراعظم کے الزام پر ردعمل دے دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر الزام لگایا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے پیچھے بیرونی ہاتھ ہے، اب وزیراعظم پر لازم ہوگیا ہے کہ وہ بتائیں کونسا بیرونی ہاتھ ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہ اکہ اسپیکر آئین کے مطابق 14 روز میں اجلاس بلانے کے پابند ہیں،اجلاس بلانے کے بعد 3 سے 4 دنوں میں ووٹنگ کرانی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسپیکرقومی اسمبلی مجاز ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر اسمبلی کا اجلاس کسی بھی جگہ بلالیں۔

قومی خبریں سے مزید