پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین، سابق صدر آصف علی زرداری سے پی ٹی آئی رہنما سردار یار محمد رند نے ایک اور ملاقات کی ہے۔
سردار یار محمد رند کی آصف علی زرداری سے رات گئے ہونے والی ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی۔
ملاقات کے دوران سیاسی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوئے۔
واضح رہے کہ سردار یار محمد رند کی آصف علی زرداری سے یہ گزشتہ 2 دن میں دوسری ملاقات ہے۔