• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس یوکرین راہداریاں کھولنے پر اتفاق، شہریوں کا انخلاء


روس اور یوکرین کے درمیان راہداریاں کھولنے پر اتفاق ہو گیا جس کے بعد شہریوں کا انخلاء شروع ہو گیا۔

صدر زیلنسکی نے کیا کہا؟

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یوکرین سے گزشتہ روز 35 ہزار افراد نے انخلاء کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یوکرین کے دارالحکومت کیف کے گرد و نواح، اینر ہودر اور سمی کی راہداری سے انخلاء کی اجازت ہے۔

یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کا مزید کہنا ہے کہ شہریوں کے انخلاء کے لیے مزید 3 راہداریاں بنائی جائیں گی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یوکرین کی جنوب مشرقی سرحد پر 2 اور مشرقی سرحد پر 1 راہداری بنائی جائے گی۔

واضح رہے کہ روس اور یوکرین کی جانب سے گزشتہ روز مزید راہداریاں کھولنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

یو این ایچ سی آر کے مطابق یوکرین سے اب تک 21 سے 22 لاکھ شہری انخلاء کر چکے ہیں۔

روس نے یوکرین پر حملہ کب کیا؟

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 24 فروری کو روس نے اپنے پڑوسی ملک یوکرین پر حملہ کر دیا تھا۔

اب تک کی جنگ میں دونوں جانب کے سینکڑوں فوجی اور یوکرینی شہری ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید