ایم کیو ایم پاکستان کا وفد خالد مقبول کی سربراہی میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کیلئے زرداری ہاؤس پہنچ گیا۔
پیپلز پارٹی سے ایم کیو ایم کے وفد کی آج اسلام آباد میں یہ دوسری ملاقات ہے
پی پی رہنماؤں کی جانب سے آصف زرداری،بلاول بھٹو زرداری،وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر رہنما ملاقات میں شامل ہیں۔
دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ ایم کیو ایم کے وفد میں کنونیر خالد مقبول صدیقی، عامرخان، وسیم اختر اور دیگر شامل ہیں۔
ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی رہنماؤں کی اس اہم ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دورۂ کراچی میں ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد جا کر ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔