• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شین وارن کو دل کی بیماری راتوں رات نہیں ہوئی، سابق ڈاکٹر کرکٹ آسٹریلیا

کرکٹ آسٹریلیا کے ایک سابق ڈاکٹر نے اب شین وارن کی صحت کے بارے میں تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وارن کو دل کے مسائل راتوں رات نہیں ہوئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے سابق ڈاکٹر پیٹر بروکنر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شین وارن کو راتوں رات دل کی بیماری نہیں ہوئی بلکہ وہ کئی سالوں سے سگریٹ نوشی کررہے تھے جو آہستہ آہستہ اُنہیں دل کی بیماری کی طرف لے جارہی تھی۔

ڈاکٹر پیٹر نے شین وارن کے دل سے متعلق مسائل کے بارے میں علم ہونے کے باوجود کہا کہ وہ یہ خبر سن کر حیران رہ گئے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم میں سے کوئی بھی واقعی اس پر یقین نہیں کر سکتا کہ شین وارن اب اس دُنیا میں نہیں رہے۔

اس سے قبل وارن کے قریبی دوست اور آسٹریلیا کے سابق کرکٹر نے بھی اعتراف کیا تھا کہ وارن اپنی صحت کے معاملے میں قدرے لاپرواہ تھے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی لیجنڈری کرکٹر شین وارن گزشتہ ہفتے دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔ 

52 سالہ وارن اپنے دوستوں کے ساتھ تھائی لینڈ میں چھٹیاں گزار رہے تھے جب انہوں نے آخری سانس لی۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید