• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کی فروخت کے لیے اشتہار جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کی فروخت کے لیے اشتہار جاری کر دیا۔

پی سی بی نے ملتان سلطانز کی بڈز کے لیے خواہشمند پارٹیز کو مدعو کر لیا، خواہشمند پارٹیز ملتان ٹیم کے فرنچائز رائٹس کے لیے بڈ کر سکتی ہیں۔

پی سی بی کے مطابق ٹیکنیکل پروپوزلز کے لیے دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جنوری ہے، تکنیکی طور پر کوالیفائیڈ بڈرز اگلے مرحلے میں داخل ہوں گے۔

قبل ازیں پی سی بی نے پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز کے معاملات خود چلانے کا اعلان کیا تھا لیکن اب پی سی بی ملتان سلطانز کو بھی فروخت کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی آکشن پی سی بی کی توقعات سے بڑھ کر رہی، دو نئی ٹیموں کی اچھی قیمت ملنے سے اب ملتان سلطانز کی بھی آکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید