ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کی دوبارہ فروخت پر ردعمل صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ردِعمل دیتے ہوئے علی ترین نے اپنی جمنگ کرتے ہوئے ایک تصویر پوسٹ کی، ساتھ ہی ایک طنزیہ بیان بھی جاری کردیا۔
علی ترین نے سوشل میڈیا پر بیان میں لکھا کہ جب آپ کو پتہ چلے کہ آپ کی ایکس دوبارہ شادی کر رہی ہے۔
ملتان سلطانز کے سابق مالک کی سوشل میڈیا پوسٹ پر مختلف تبصرے سامنے آ رہے ہیں، ان کے اس مختصر مگر معنی خیز بیان کو صارفین نے فرنچائز کی فروخت کے تناظر میں مزاحیہ قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ علی ترین اس سے قبل ملتان سلطانز کے مالک رہ چکے ہیں اور ان کا یہ ردِعمل فرنچائز کی دوبارہ فروخت کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔