پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایل سی سی اے گراؤنڈ اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں پی سی بی نے تعمیراتی کاموں کے لیے فرمز کو اشتہار کے ذریعے دعوت دے دی۔ تعمیراتی کاموں کے لیے درخواستیں 30 جنوری تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
پی سی بی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پلیئرز کے جدید سہولیات سے آراستہ کمرے بنائے جائیں گے۔
پلیئرز، ایڈمن بلاکس اور ٹریننگ کی سہولیات کو بھی جدید کیا جائے گا جبکہ ایل سی سی گراونڈ کی جدید انداز میں اپ گریڈیشن بھی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ایل سی سی گراؤنڈ کو اوول گراؤنڈ کی طرز پر اپ گریڈیشن کی گورننگ بورڈ نے منظوری دے رکھی ہے۔