علیم خان نے لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے، ان کی ن لیگ میں شمولیت کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار اور نواز شریف کے بیٹے بھی ملاقات میں موجود تھے، جبکہ لندن میں ہی موجود پی ٹی آئی رہنما جہانگیرترین ملاقات میں موجود نہیں تھے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ علیم خان کی نواز شریف سے بدھ کے دن تین گھنٹے طویل ملاقات ہوئی ہے۔
ویڈیو رپورٹ دیکھیے : ہارس ٹریڈنگ کا گھٹیا کھیل اور پاکستانی سیاست
دونوں رہنماؤں کی ملاقات کا اہتمام مشترکہ دوستوں نے کیا، ذرائع کا بتانا ہے کہ علیم خان نے لندن آنے سے قبل شہباز شریف سے بھی لاہور میں ملاقات کی تھی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات علیم خان کی نواز شریف سے ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
ویڈیو رپورٹ دیکھیے : لندن سے لاہور اور اسلام آباد تک سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئیں
علیم خان نے نواز شریف کو بتایا کہ ان کے ساتھ تین سال میں کیا ہوتا رہا اور انکی اپنی جماعت پی ٹی آئی نے ان کو کس طرح نشانہ بنایا۔