• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوت سنگھ سدھو کی شکست پر میمز، ارچنا پورن سنگھ کا ردعمل

سابق کرکٹر ، سیاستدان اور کپل شرما شو کے سابق جج نوجوت سنگھ سدھو کی الیکشن میں شکست کے بعد بننے والی میمز پر ارچنا پورن سنگھ نے بھی ردعمل دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ارچنا پورن سنگھ نے کہا کہ مجھےمیمز کی صورت میں سامنے آنے والے تمام ہی لطیفے پسند آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسے نوجوت سنگھ سدھو دوسری بارے اپنی سیٹ ہار گئے ہیں، وہ پہلی بار ارچنا سے دی کپل شرما شو کی سیٹ ہار ے تھے۔

دی کپل شرما شو کی ایک شناخت ارچنا پورن سنگھ بھی ہیں، ایک انٹرویو میں ان سے آجکل زیر گردش میمز اور زیادتی زندگی سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔

ایک سوال کے جواب میں ارچنا پورن سنگھ نے بتایا کہ میری توجہ صرف اپنی جسمانی صحت پر ہے اور میں چاہتی ہوں کہ عمر کے لحاظ سے سب سے فٹ بنو۔

انہوں نے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو سے متعلق مزاحیہ میمز کو ری ٹوئٹ کیا، مجھے لطیفے بہت پسند ہیں، جس میں سے ایک یہ بھی ہے کہ سدھو دوسری بار سیٹ ہار گئے، پہلی مرتبہ وہ ارچنا سے ہارے تھے۔

اداکارہ نے مزید کہاکہ مجھے ہر طرح کا مذاق پسند ہے، جیسے’یہ تو سدھو سے بھی زیادہ مہنگی ہے‘، جیسے’ ارچنا جی آپ کی کرسی خطرے میں آگئی ہے‘۔

ارچنا پورن سنگھ نے بتایا کہ کہ شو میں سدھو کی جگہ لینے کا میں نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا، میرے اور سدھو کے نام پر بہت کچھ پھیلایا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ سوچ سکتے ہیں؟ کل سدھو کی شکست پر ٹوئٹر پر ٹرینڈ بنا ہوا تھا، بھئی میرا اُن کی ہار سے کیا لینا دینا۔

اداکارہ نے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو اگر اس سیٹ پر دوبارہ بیٹھتے ہیں تو یہ اُن کے لیے اچھا ہے، میں آگے بڑھ جاؤں گی، میں نے کئی سال کامیڈی سرکس کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایسا نہیں ہوگا تو کچھ اور ہوگا، ہم پیشہ ور فنکار ہیں، ہم نے زندگی میں کچھ نہ کچھ کرنا ہے، کپل شرما کے ساتھ میرے کام کو 10سال ہوگئے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید