پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ کوشش ہے کہ آسٹریلیا کو کل جلد آوٹ کرکےبڑا اسکور سیٹ کریں۔
کراچی میں پاکستان اور آسٹریلیا کا دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے، پہلے دن کے اختتام پر مہمان ٹیم نے 3 وکٹ پر 251 رنز بنالیے ہیں، عثمان خواجہ 127رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
کھیل اختتام پر میڈیا بریفنگ میں محمد رضوان نے کہا کہ آسٹریلیا نے آج پہلے سیشن میں نئے بال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے رنز بنائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے نیگیٹو نہیں کھیلا، ٹیم نے رنز روکنے کا فیصلہ کیا، اس لیے حکمت عملی اپنائی۔
وکٹ کیپر بیٹر نے مزید کہا کہ کوشش کریں گے، آسٹریلیا کو کل جلدی آؤٹ کرکے بڑا اسکور سیٹ کریں۔
اُن کا کہنا تھا کہ لڑکوں نے وکٹیں لینے کی کوشش کی مگر پچ سےاتنی مد نہیں ملی، وکٹ کیپرز کی انگلیوں پر تو چوٹ لگتی رہتی ہے، درد سہنا پڑتا ہے۔